ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاسرگوڈ: 6 کلوگانجہ سمیت 2گرفتار ، 3فرار

کاسرگوڈ: 6 کلوگانجہ سمیت 2گرفتار ، 3فرار

Fri, 07 Apr 2017 19:36:56    S.O. News Service

کاسرگوڈ:7/اپریل(ایس اؤنیوز)نارکوٹیک دستہ کے عملے نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے ذریعے کار کے ذریعے سپلائی کئے جارہے 6کلوگانجہ ضبط کرنے کے علاوہ ایم بی اے طالب علم سمیت 2افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ کار میں موجود 3افراد فراربتائے گئے ہیں۔

گرفتارشدگان کی شناخت چٹنچال Untitled69.pngآرامنگان کے احمد عرف اموُّ(30)،(منگلورو ایم بی اے طالب علم ) اور کولم کے شبین (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ چٹنچال کے رفیق، کولم کے راہول سمیت 3افراد فرار بتائے گئے ہیں۔ گانجہ سپلائی کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹیک سیل کے افسران نے ملیری سے دو کاروں کو ضبط کرکے 2کو گرفتارکیا ہے۔ پولس سے بچ کر فرارہونے کی کوشش کی تو پولس نے ان کا پیچھا کرتےہوئے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ایک کار میں موجود 2کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دوسرے  ایک کار میں موجود 3لوگ فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جب کار کی تلاشی لی گئی تو کار کے پیچھے 6کلوگانجہ پایا گیا ، گرفتارشدگان نے بتایا کہ اڈککی سے یہ گانجہ لایا گیا تھا۔ کار کرائے پر لے کر گانجہ سپلائی کئے جانے کاپوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا ہے۔


Share: